ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے ماتھے کا جھومر ہیں:عبدالعلیم خان

Spread the love

فوجی جوان ہمہ وقت تیار ہیں، شہداء کے لہو نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا:وفاقی وزیر

وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا بنوں میں سکیورٹی اداروں کی بر وقت کاروائی پر داد شجاعت

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانوں اور خاندانوں کا نذرانہ دینے والے ساری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا۔ سکیورٹی فورسزکی بنوں کے نزدیک بر وقت کاروائی پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ فوجی جوان ہمہ وقت مستعد اور تیار ہوتے ہیں جو پاک دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنوں میں پاک فوج نے بر وقت کاروائی کر کے اپنی شاندار کارکردگی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، اس میں کوئی شک نہیں کہ شہداء کے لہو کے قطروں نے ہی وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اسی لیے پوری قوم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو داد شجاعت پیش کرتی ہے۔ وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک مرتبہ پھر بھرپور جوابی وار کر کے نہ صرف حملوں کو ناکام بنایا بلکہ دہشتگردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا اور دشمن کے وہ دانت کھٹے کیے کہ وہ دوبارہ ایسی مذموم جسارت نہیں کرے گا۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کو کچلنے اور دشمن کی بیخ کنی کے لئے ہر دم تیار ہیں لہذا ملکی سلامتی کو جان سے زیادہ عزیز رکھنے والی رکھنے والی بہادر فوج کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button