
سوات(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی اختر خان ایڈوکیٹ کی انصاف پیرامیڈکس کابینہ کے ساتھ سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل میں اہم ملاقات ممبر صوبائی اسمبلی اختر خان ایڈوکیٹ نے نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام تر مشکلات حل کی جائیں گی۔انصاف پیرامیڈکس فورم کے صدر محمد طارق خان، جنرل سیکرٹری محمد ایاز، جوائنٹ سیکرٹری برکت حسین خان سمیت تمام کابینہ نے ممبر صوبائی اسمبلی کو چارڈر آف ڈیمانڈ پیش کیا ممبر صوبائی اسمبلی نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات ہر فورم پر حل کر کے دم لیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ،پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن ترجمان صلاح الدین یوسف زئی، ناظم سلطان روم خان، شوکت علی محمد ایاز چیئرمین بھی موجود تھے۔