ثمرباغ: میڈیا اور ہسپتال عملے کے مابین کشیدگی خوش اسلوبی سے حل

Spread the love

ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر) میڈیا پرسن وحید تاجک و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ عملے کے درمیان جاری کشیدگی دفتر اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ میں انتہائی خوش اسلوبی سے حل پذیر ہوا۔

ہسپتال عملے کے طرف سے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سہیل نے مذکورہ مسئلہ کے بہتر حل کیلئے محکمہ ہیلتھ کے افسران، فریقین اور علاقائی عمائدین کو دفتر خود میٹنگ کیلئے طلب کئے۔

میٹنگ میں محکمہ ہیلتھ کے طرف سے ڈاکٹر جہانزیب، علاقائی عمائدین میں مبارک شاہ خلجی، فریقین میں ہسپتال سے ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر فرمان، ڈاکٹر انعام، ڈاکٹر خالد شہزاد، ہیڈ نرس عنایت الحق اور آفس اسسٹنٹ اختر منیر جبکہ فریق دوم میں جندول صحافی فورم سے وحید تاجک صدر جندول پریس کلب، عمر خالق درانی چیئرمین جندول پریس کلب، نور زمان موسیٰ خیل جنرل سیکرٹری اور لیاقت سیماب درانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نے دونوں فریقین کے مابین موجود تنازعہ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ فریقین کے مابین تلخی کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کا حل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مذید بتایا کہ ڈاکٹرز اور میڈیا کا کردار و اہمیت ناقابل فراموش ہے جبکہ عدم برداشت کی موجودگی عوامی مسائل کو جنم دیتی ہیں۔
مفصل بحث مابین فریقین، افسران و عمائدین مذکورہ بالا مسئلہ انتہائی خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچا جبکہ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہو کر کسی بھی فریق کے طرف سے زیادتی کو معاف کیا گیا جو کے خوش آئند ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد سہیل نے میٹنگ میں موجود شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کے ترقی کے لئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ کا دورہ کر کے احتجاج پر موجود عملے سے مخاطب ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button