
تیمرگرہ میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ آئی جی پی اختر حیات خان
آئی جی خیبرپختونخواہ نے نوتعمیر شدہ ماڈل پولیس اسٹیشن تیمرگرہ کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج محمدعلی خان اور ضلعی پولیس سربراہ لوئر دیر رائے مظہراقبال نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو خوش آمدید کہا.اس موقع پر شہید اسرار احمد خان کی ننھی بیٹی نے خیبرپختونخواہ پولیس کے سپہ سالار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.ضلع لوئر دیر پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو سلامی پیش کی۔ ا±نہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل پولیس اسٹیشن تیمرگرہ کی نئی عمارت کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے دوران آئی جی پی اختر حیات خان نے پولیس اہلکاروں کی تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پولیس اسٹیشن میں تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ عوام کو فوری اور مو¿ثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے پولیس اسٹیشن کے قیام سے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔ آئی جی پی نے مقامی کمیونٹی سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ جرائم کے خاتمے اور علاقے کی بہتری کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔ آئی جی پی نے پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازیں ا±نہوں نے ڈی پی او آفس میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈی پی او لوئر دیر نے ضلع کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے ضلع لوئر دیر میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آئی جی خیبرپختونخواہ میدان آپریشن میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں سے بھی ملے اور دلیری سے امن دشمن عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر ا±ن کو داد دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ آئی جی خیبرپختونخواہ نے پولیس لائنز تیمرگرہ میں پودا لگا کر شجرکاری م±ہم میں حصہ لیا۔
اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں خالی آسامیوں پر شفاف طریقے سے بھرتی کی جائیگی۔اس طرح دیگر خالی آسامیاں بذریعہ پروموشن بھی پُر ہونگی۔ بہادری و جوانمردی صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس فورس کا خاصہ ہے۔خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے جس نے ملک میں امن وامان کی قیام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ صوبے میں امن وامان کے قیام، اور پولیس فورس کی ویلفئیر، ٹریننگ، جدید گاڑیاں، آئی ٹی اور ٹیکنکل الات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ نئے اور جدید وسائل کی فراہمی سے انکی کارکردگی میں مزید بہتری آئی گی۔