
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
جماعت اسلامی حلقہ پی کے 25 نے گدیذی گراونڈ پر بڑا انتخابی جلسہ کیا۔انتخابی جلسہ میں کثیر تعداد میں کارکنان شریک ہوئے انتخابی جلسہ میں اسلامی انقلاب کے فلک شگاف نعرے لگائیں انتخابی جلسہ سے سینٹر مشتاق احمد خان امیدوار قومی اسمبلی بخت جہان امیدوار پی کے 25 محمد حلیم باچا عباس شاہین عبدالغفار عالم خان امین الرشید عماد الدین نے خطاب کئے۔
انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں مشتاق احمد خان اور دیگر مقررین نے 8 فروری کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی جیت کا دعویٰ کیا اور جمع غفیر کی طرف اشارہ کیا کہ دنیا بھر اور ملک بھر میں شعائر اسلام کی دفاع کے لئے مسلمان اور خاصکر نوجوان بیدار ہوئے ہیں اور ووٹ کے زریعے معربی تہذیب امریکہ کی بدمعاشی اور ظالم حکمرانوں کا احتساب کیا جائے گا اور عافیہ کی رہائی فلسطین کی ازادی اور ملک سے مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت ناانصافی کو ختم کیا جائے گا اور میرٹ پر بھرتیاں عدالتوں میں انصاف سکول کالج یونیورسٹی میں تعلیم روزگار اور عزت نفس کے ساتھ غریب مزدور کسان اور بیوہ یتیم کی کفالت کا انتظام کیا جائے گا اور اسلامی انقلاب برپا کرکے پاکستان کے وسائل کو کام میں لاکر عوام کو ترقی خوشحالی اور امن کی ضمانت دی جائے گی اور دنیاء عالم میں پاکستان کے نام کو روشن کیا جائے گا ۔
انہوں نے شرکاء اور مسلمانوں اور خاصکر نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اس ملک کی بقاء سالمیت ترقی خوشحالی اور امن کے لئے اب تک برسر اقتدار جماعتوں اور حکمرانوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور یقین دلایا کہ جماعت اسلامی یہ سب کر دکھائے گی اور اپیل کی کہ ووٹ ترازو کو دیں اور بخت جہان خان محمد حلیم باچا انجنیئر ناصر علی اور راج ولی خان کو کامیاب بنائیں اور ازاد امیدواروں کو ووٹ نہ دیں اور ووٹ کے خرید و فروخت کا راستہ روکے اور جماعت اسلامی کی صالح قیادت کو ووٹ دے کو اسلام اور پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اللہ کے رو برو سرخرو ہوکر جائیں۔