سوات پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی اپر سوات شوکت علی خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ الطاف خان، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ حیات خان کی نگرانی میں پولیس جوانوں نے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقوں اردم، ٹوپسین، مناگو، اقلہ اور ضلع شانگلہ سے منسلک باونڈری پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا سرچ اینڈ سٹرائیک کا مقصد علاقہ میں امن و امان کو برقرار اور جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھناتھا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ
جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button