
دیر(بیورو نیوز) ڈی سی آفس دیر کے قریب موٹر کار حادثہ ایک بچہ جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی,, واقعات کے مطابق بدھ کے روز کے دیر کے علاقے پڑاؤ میں ایک موٹر کار رابطہ سڑک سے مین شاہراہ اتر رہا تھا کہ اچانک گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مین شاہراہ پر نیچے گرگیا۔ شدید زخمی کم سن بچہ اور ڈرائیور کو فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا تاہم بچہ زخمؤں کی تاب نہ لاتے دم توڑ کر جاں بحق جبکہ زخمی ڈرائیور کو ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ گاڑی مین دیر ,لواری سڑک گرنے سے ٹریفک میں تعطل اگیا تو ریسکیو 1122 اہلکاروں نے کار کو مین شاہراہ ہٹاکر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دیا۔