
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں سول سوسائٹی اور کلائمیٹ چینج واریئرز نے مینگورہ بائی پاس فلائی اوور نزد پولیس لائن شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ مہم کا مقصد لوگوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں شعور اور درختوں کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر مہم کے منتظم اور سماجی شخصیت عزیز الحق خان نے کہا کہ چونکہ سوات ایک سیاحتی مقام ہے اور اپنے خوبصورتی سے مشہور ہے لیکن بدقسمتی سے اب بے ہنگم منصوبوں کی وجہ سے سوات کی خوبصورتی ماند پڑتی جا رہی ہے ۔
ایک اور سماجی کارکن احسان اللہ قاضی نے اس موقع پر کہا کہ درخت زندگی کے لازم جز ہے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں ورنہ سخت گرمی اور سیلاب کی تباہی ہمارے منتظر ہیں ۔
کوہ پیما اور موسمیاتی تبدیلیوں کے آگاہی مہم کا کارکن اظہر الدین نے یہ مہم ایک آگاہی مہم قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد عوام کی ذہنیت تبدیل کرنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اٹل حقیقت ہے اور لٹکتی تلوار کی طرح پاکستان اور خصوصاً شمالی حصوں پر قائم ہے ہمیں اس خطرے سے مقابلہ صرف عوامی آگاہی اور شجر کاری سے کرسکتے ہیں ۔