فضل حکیم سے جنگلات، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات کے قلمدان واپس

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر فضل حکیم سے جنگلات،ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات کا قلمدان واپس لے لیا گیاہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فضل حکیم سے چاروں قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے

جبکہ ان کو کو لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو کا قلمدان سونپ دیا گیاہے۔ اس سے قبل فضل حکیم نے اپنے فیس بک پیج پرایک پوسٹ شائع کی تھی جس میں لکھا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے میری درخواست پر یقین دہانی کرائی ہے کہ جنگلات کی وزارت ان سے واپس لے لی جائے گی۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر جنگلات کی کٹائی کی خبریں زیر گردش تھیں اور اس میں فضل حکیم کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جارہا تھا جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button