دیر پائین: بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کی میٹنگ، پانچ لاکھ پودے مفت تقسیم کرنے کا اعلان

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / فوکل پرسن گرین گروتھ اسٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو جناب بشیر خان کے ہمراہ گرین گروتھ اسٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ۔
۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب آصف علی شاہ نے پلانٹیشن ڈرائیو اور صوبائی حکومت کے احکامات کے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کو تفصیلی بریفینگ دی۔
دیر پائین میں ائیندہ پانچ سالوں میں پانچ سے چھی لاکھ پودے مفت تقسیم کیئے جائیں گے۔
دیر پائین کے تقریبا 330 ہیکٹر رقبہ پر پودے لگائیں جائیں گے۔
۔ دیر پائین کے تقریبا 75 ہیکٹر رقبہ پر جنگلی زیتوں کے 70 ہزار پودوں کے قلم لگائیں جائیں گے۔
۔ تمام تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر ، ہسپتالوں ، سپورٹس گراونڈ ، دینی مدارس میں پودے لگائیں جائیں گے۔
۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع بھر میں درختوں کی اہمیت ، گلوبل وارمنگ کے اثرات کے متعلق 40 عوامی تقریبات منعقد کریں گے اس کے ساتھ ساتھ سوشل ، فرنٹ اور الیکٹرانگ میڈیا پر عوامی شعور پیدا کریں گے۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ پودے لگانا ہم سب کو قومی فریضہ ہے۔
۔ تمام ڈیپارٹمنٹ جگہوں کے تعین کرکے جلد از جلد رپورٹ مرتب کریں کہ کہاں کہاں کتنے پودے لگانے ہیں تاکہ ڈیمانڈ کے متعلق ان کو پودے میہا کی جائے۔
۔ اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزاپنے اپنے سب ڈویژن میں پلانٹیشن ڈرائیو کے نگرانی کریں گے۔
۔ درختوں کی اہمیت ، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سوشل ، فرنٹ ، الیکٹرانگ میڈیا پر خصوصی مہم شروع کی جائے۔
۔ جنگلات کو کاٹنے والے مافیا کے خلاف کاروائی ہوگی۔
۔ درختوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے دیکھ بھال بھی ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button