
سوات(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میری درخواست پر جنگلات کا قلمدان تبدیل کرکے مجھے لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹو کے قلمدان سونپ دئیے، انشاء اللہ عمران خان کے وژن کے مطابق اپنے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت پیش رہونگا اور خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھونگا ان کا کہنا تھا کہ انصاف پر مبنی فیصلے کرینگے اور مرتے دم تک اپنے قائد عمران خان کے وفادار رہیں گے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے میں نے درخواست کی تھی کہ مجھ سے جنگلات و ماحولیات کا قلمدان واپس کرکے مجھے کسی دوسرے محکمے کا قلمدان دیا جائے جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کرکے مجھ کو لائیو سٹاک، فشریز اور کوارپریٹو کے محکموں کا قلمدان سونپ دیا ۔
۔۔۔۔