سوات: خان ویلفیئر آرگنائزیشن کی شجرکاری مہم کا آغاز، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خان ویلفیئر آرگنازیزیشن سوات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز سوات پریس کلب سے شرو ع کیا گیا، اس موقع پر خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین امان روم، سینئر صحافیوں فضل رحیم خان، حضرت بلال ماما جی اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کردیا، انہوں نے کہا کہ پودا لگا نا صدقہ جاریہ اور سنت رسول ؐ ہے، عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیں اور اپنے آس پاس کے علاقوں کو سرسبز و شاداب بنائیں، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہرفرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک ایک درخت لگا کر اس کی حفاظت کریں اور اپنے بچوں کو ایک سرسبز وشاداب ماحول میسر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ یہ مہم جاری رہیگا اور اپنے علاقوں کے ساتھ ساتھ دوسری علاقوں میں بھی پودے لگائیں گے۔
…..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button