
سوات(بیورورپورٹ)ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ واپڈا والے اپنا قبلہ درست کرکے عوام پر رحم کرے۔ واپڈا لوگوں کو سول نافرمانی پرمجبورکررہا ہے، عوام کاپیمانہ صبرلبریز ہوچکاہے، بجلی بلوں کی وجہ سے عوام نہ صرف پریشان ہے، بلکہ ذہنی اذیت کاشکارہیں، اگرعوام کے ساتھ ظلم کایہ سلسلہ ترک نہ کیاگیاتوواپڈا کاقبلہ درست کرنابھی خوب جانتے ہیں بڑے بڑے کرسیوں پربراجماں پنجابی استعمار کے اخراجات پوراکرنے کے لئے ہمیں قربانی کا بکرابنایاجارہاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوب برج کانجو کے قریب KPسواڑی چاول ریسٹورنٹس کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن ترجمان ڈاکٹر خالد محمود، ممبرسوات ٹریڈڑز فیڈریشن فریدخان، سینئرصحافی غفورخان عادل اور دیگربھی موجود تھے، عبدالرحیم نے ریسٹورنٹ کے مالک سیدقریش کومبارک باد دی۔ اورکہا کہ سوات میں اس طرح کاروباری سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے کیونکہ سوات فوجی آپریشن، طالبائزیشن، سیلاب، زلزلہ، کورونا اوردیگرقدرتی آفات کی وجہ سے بری طرح متاثر ہواہے یہاں کے لوگوں پولیس، سیکورٹی اہلکاروں نے قربانیاں دے دی ہے۔ کہ ان قربانیوں کی بدولت سوا ت میں امن قائم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب سوات اورملاکنڈڈویژن مزیدبدامنی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ لوگوں کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی مدمیں لوگون کو ریلیف دے کر عوامی تشویش کاخاتمہ کیاجائے، انہوں نے کہاکہ واپڈا سفیدہاتھی کاروپ دھارچکاہے عوام واپڈا کے مالک اوربجلی کی بھاری بھرکم بلوں سے عاجزآچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرواپڈا والوں نے اپناقبلہ درست نہ کیاتو پھران کاقبلہ درست کرنابھی آتاہے۔
۔۔۔۔