فلاحی تنظیم نوجوانان کوٹکے رباط کے مرکزی دفتر کا افتتاح، پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

لوئیر دیر فلاحی تنظیم نوجوانان کوٹکے رباط کے مرکزی دفتر کا افتتاح ہو گیا،اس سلسلے میں کوٹکے رباط میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فلاحی تنظیم نوجوانان کوٹکے رباط کے کابینہ ارکان،علاقے کے نوجوانان،عمائدین و مشران علاقہ نے شرکت کی،اس موقع پر مشران علاقہ نے فیتہ کاٹ کر فلاحی تنظیم کیلئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا،افتتاحی تقریب سے،سر فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر داہم شاہ ٹریفک انسپکٹر خان نظر خان،ایس ایچ او تھانہ خال ملک بہادر ذیب،پاکستان مسلم لیک ن کے ضلعی رہنما نعیم روغانی،چیرمین فلاحی تنظیم کوٹکے مولانا غنی رحمان حقانی،صدر سید دیدار شاہ،جنرل سیکرٹری اعزاز اللہ اتمانی،فیانس سیکرٹری ملک حمید حسین،راحت سید استادجی ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی تنظیم کے قیام وقت کا اہم ضرورت اقدام ہے جس سے چھوٹے چھوٹے مسائل اپنے مدد آپ کے تحت حل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب فلاحی تنظیم کوٹکے کے شانہ بشانہ ہوں گے۔اس موقع پر بہترین کارکردگی پر کابینہ ارکان صابر حسین،مراد اور زاہد رحمان کو نقد انعامات دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button