جماعت اسلامی خواتین ونگ کا روالپنڈی احتجاجی دھرنے میں شرکت کا اعلان، صوبائی ناظمہ عائشہ سید

Spread the love

تیمرگرہ: بجلی بلوں میں اضافہ اور مہنگائی روالپنڈی میں جماعت اسلامی کے جاری احتجاجی دھرنا میں صوبہ خیبر پختونخوا کے خواتین ونگ نے بھی شرکت کرنے کا اعلان کردیا،احتجاجی دھرنا کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی ناظمہ اور سابق ایم این اے عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ ایک منظم تنظیم ہے جس نے خواتین کی حقوق کے حصول کیساتھ ساتھ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کی جبکہ خواتین کی حقوق کی آواز حکومت کے ایوانوں سمیت پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا ہے

انھوں نے کہاکہ اس وقت جماعت اپنے لئے اقتدار کیلئے سڑکوں پر نہیں بلکہ غریب عوام کے حقوق کے حصول اور بجلی بھاری بلوں اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جوعوامی ایشوز پر بھر پور آواز اٹھا رہی ہے انھوں نے کہاکہ روالپنڈی میں جاری دھرنا میں صوبہ خیبر پختونخوا کے خواتین ونگ بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اور ایک بڑے قافلے کی شکل میں شرکت کریں گے صوبائی ناظمہ عائشہ سید نے کہاکہ یہ صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کا مسئلہ ہے اسلئے عوام اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کو یقینی بنائے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے کھڑے ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button