آدینزئی: تحصیل چیئرمین کا فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج، ممکنہ فوجی آپریشن کی مذمت

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش) تحصیل چیئرمین سید فیروز شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن سے لیکر اب تک کونسل کوئی فنڈ نہیں ملا ، وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں وہ گزشتہ روز کنوینئر شفیق الاسلام کے زیر صدارت تحصیل کونسل کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، تحصیل کونسل کے بیشتر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی جن میں خواتین ، یوتھ ، کسان اور اقلیتی کونسلرز شامل تھے جبکہ ٹی ایم او طارق ایوب اور ٹی ایم اے سمیت پولیس اور دیگر محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے ، تحصیل چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آدینزئی میں مکمل امن ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب عوام معاشی بدحالی کے شکار ہوچکے ہیں اور اب یہ علاقہ کسی بھی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ، انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسلز کو فنڈز کی عدم فراہمی پورے صوبے کا مسئلہ ہے تاہم استعفیٰ نہیں دینگے مقابلہ کرینگے جبکہ آدینزئی میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے ، انہوں نے یوتھ ، کسان ، خواتین اور اقلیتی کونسلرز کے لئے اعزازیئے کا بھی مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ ویلج چیئرمین اپنے علاقوں میں مشکوک اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کہا کہ منشیات کے استعمال اور کاروبار کے روک تھام کے لئے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی ، اس سے قبل مراد الرحمان ، عبد العزیز ، حیدر خان عبدالستار خان ، دوست محمد ، امیر محمد ، امیر افضل ، روئیدار خان ، جہانگیر باچا ، یعقوب مسیح ، اکبر خان سلطان خیل ، حسین ، داؤد خان ، شرین زادہ ، پرویز خان اور احسان اللہ سمیت خواتین کونسلرز نے فنڈز کی عدم فراہمی اور ممکنہ آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے علاقہ میں منشیات کے کاروبار ، خانہ بدوشوں کی وجہ سے امن و امان کے ایشوز ، گلی کوچوں کی ابتر حالت ، آوارہ کتوں ، سیاحتی علاقوں کے رابطہ سڑکوں کی کمزور حالت اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی اور ان کا حل کا پر زور مطالبہ کیا جبکہ ممکنہ فوجی آپریشن ، منشیات اور فنڈز کی اجراء کے لئے قراردادیں بھی منظور کرلی گئیں ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button