سوات: شوہر کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والی بیوی گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں شوہر کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والی بیوی کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق
تھانہ کبل پولیس کو مدعی نیاز خان ولد قلندر ساکن کالا کلے کبل نے اپنے بھانجے خائستہ باچا ولد رانیزے ساکن کبل کی خودکشی کی رپورٹ درج کرائی تھی، رپورٹ کو مشکوک جان کر اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر نے ایس ایچ اُو کبل عمر رحیم خان کو اصل حقائق معلوم کرانے کا ٹاسک سونپا ۔ ایس ایچ اُو کبل نے پولیس ٹیم کےہمراہ جدید سائنسی خطوط کوبروئے کار لاتے ہوئے تفتیش شروع کی،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مقتول کوپیچھے سے اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا گیا تھا مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی نے اپنے خاوند پر اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا، جس نے روبرو عدالت اعتراف جرم کرلیا۔ وجہ عناد گھریلو ناچاقی تھی۔
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button