شبقدر ہسپتال کے دورے پر ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ کی طبی سہولیات پر اطمینان، عملے کو بہتری کی ہدایات

عرفان علی شاہ بخاری

Spread the love

دیربالا(نمائندہ ) ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عابد حسین نے کہاھے کہ ھسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ھمارے اولین ترجیحات میں شامل ھے عوامی خدمت میں غفلت وکوتاھی ناقابل برداشت ھوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شبقدر ھسپتال کی دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر مصباح اللہ اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمود جان بھی موجود تھے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے ان کو ھسپتال کی مختلف وارڈز اور سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پرڈی جی ہیلتھ نے اطمینان کا اظہار کیا ایڈیشنل ڈی جی عابد حسین ھسپتال عملہ کو ھدایات دیتے ھوئے کہاکہ تمام سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور عوام کو بہترین صحت سہولیات دینے میں ھر ممکن کوشش کریں انہوں نے کہاکہ تمام چھوٹے بڑے ھسپتالوں میں ھر قسم طبی سہولیات اور ادویات کی فراھمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارھے ھیں تاکہ مریضوں کو کسی کی تکلیف کا سامنا نہ ھوں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے صاف ستھرا ماحول ضروری ھے ھسپتالوں میں صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button