دیر پائین: ڈپٹی کمشنر کا عوامی مسائل کے حل کے لیے روزانہ ملاقاتوں کا آغاز

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ دیر لیویز جناب محمد عارف خان نے عوام کے مسائل سننے اور اس کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کی غرض سے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی ملاقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ پیر سے جمعہ تک اپنے دفتر میں صبح 09:30 بجے سے لیکر دوپہر 12:30 بجے تک سائلین کے ساتھ ملاقات کیا کریں گے تاکہ ان کے مسائل کو سنیں اور اس سلسلے میں عوامی گزارشات اور مسائل کے حل کے لیے موثر اور بروقت اقدامات کر سکیں۔سائیلین کے شکایات کو متعلقہ محکموں کو حل کرنے کیلئے بھیجاجائے گا اور اس ضمن میں مسائل کے حل کے بارے میں متعلقہ سائلین سے جوابی رائے (فیڈ بیک) بھی لیا جائے گا۔ تمام محکموں کے سربراہان کو سائلین کے شکایات پر بروقت کاروائی کرنے کے لئے احکامات جاری کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button