مٹہ: جائیداد تنازع پر 70 سالہ چچی کا قتل، ملزم اور چچا گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کوزشور میں ملزم نے جائیداد اوررشتے کے تنازعے پر اپنی 70 سالہ چچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااوربعدازاں خودکشی کا ڈرامہ رچایا ۔ پولیس نے ڈرامے کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو دوسرے چچا سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد ایاز کے مطابق ملزمافضل ولد جمعہ خان نے اپنے چچا محمدعلی جان کی مبینہ ایماپر اپنی ستر سالہ چچی مسماۃ (ف)زوجہ شیرزادہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعدازاں خودکشی کاڈرامہ رچایا ۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکشی کا ڈرامہ ناکام بنایا اور بعدازاں مقتولہ کے شوہر شیر زادہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتا رکرلیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button