
سوات(بیورورپورٹ)تحصیل بریکوٹ کے علاقے کنڈاک کے رہائشی سلیم خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہماری مخالفین نے پریس کانفرنس کے دوران ہم پر قبضہ مافیہ کا الزام لگا کر غلط بیانی کی ہے، مکرم خان خود قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ علاقہ کنڈاک میں قبضہ مافیہ نے تین چار قبرستانوں پر قبضہ جما رکھا ہے اور مکرم خان اس مافیا کی حمایت کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مکرم خان اور حیدر خان نے ہمارے چچا شیرین زادہ پر قاتلانہ حملہ کیا اور فائرنگ کی ہے اور اب ایس ایچ او پر الزام تراشی کر رہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جس قبرستان کی اراضی پر ہمارا تنازعہ چل رہا ہے اس کا کمیشن نے فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس کے باوجود مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے سابق اے سی منور شاہ نے غلط حد بندی کی تھی جس کے خلاف ہم نے اے ڈی سی کو درخواست دی جس پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبرستانوں پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے شریف اور معزز شہری ہیں لیکن مخالفین جان بوجھ کر ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں.