سوات(بیورورپورٹ) ملاکنڈ ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر کارروائیوں کے دوران ماہ جولائی میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ریجنل پولیس آفسر ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور کے مطابق ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاوہ سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ اور دیگر اہم کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں 71سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتھاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 2207افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جولائی کے مہینے میں پولیس نے تقریباً 18ملین سے زائدمالیت کے مختلف کیسسز میں مال مسروقہ کی برآمدگی کی۔ ناکہ بندیوں،پولیس آپریشنز اور مذکورہ دیگر کاروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں، پولیس نے 22عددایس ایم جی گن،10عدد رائفل،43عدد شارٹ گن،337عدد پستول،7090عدد کارتوس،384 عدد میگزین،21عدد خنجر،تقریبا17 کلو بارود،25عدد سیفٹی فیوز، 3 عدد ڈیٹونیٹر،521 ٹیمبربھی قبضے میں لئے گئے ہیں،ریجن بھر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 91کلوگرام چرس، 4.236کلوگرام ہیروئن،1.973کلو گرام آئیس،1.935کلو گرام افیون جبکہ287لیٹر شراب بھی قبضے میں لے لی ہے۔