بونیر میں ای ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات

Spread the love

بونیر ( اے ار عابد سے)
بونیر ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس عرائض نویس یونین رہنماء گل رشاد نے سب والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے ای ڈومیسائل کے حصول میں طلباء و طالبات اور دیگر نوجوانوں کو درپیش مشکلات کا زکر کرتے ہوئے ان لائن طریقے سے ڈومیسائل کے حصول کو امریکہ کا ویزہ کی حصول کی کوشش قرار دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ ڈومیسائل کے حصول کے لئے پرانہ مینول طریقہ اختیار کیا جائے تاکہ ان پڑھ والدین اپنے بچوں کے کالجز میں داخلہ اور دیگر معاملات کے لئے اسانی کیساتھ ڈومیسائل حاصل کرسکیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اقبال نے کہا کہ وہ بیٹی کا ایم ڈی کیٹ کیلئے ڈومیسائل کے حصول کے لئے پچھلے پندرہ دنوں سے خوار ہو رہا ہے۔بقول انکے پہلے ولیج سیکرٹری پیدائش سرٹیفیکیٹ لیا پھر نادرا میں فارم ب کیلئے اپلائی کیا تو بتایا کہ بچی کے والدین کے کارڈ اور بائیو میٹرک کے بعد بچی کے داد کا کارڈ بھی طلب کیا گیا اور جب بچی کے دادا سے شناختی کارڈ دینے کیلئے کہا تو اس نے صاف انکار کیا کہ بچی تمہاری ہے اور والدین نے کارڈز دئے ہیں ایسے میں نادرا دادا کا کارڈ لانے کا کہکر خامخواہ تنگ کرتا ہے۔
ایڈوکیٹ اقبال اور عرائض نویس گل رشاد نے مذید بتایا کہ ایک پرائیویٹ کمپیوٹر شاپ پر اندارج کے لئے گیا تو بنک میں پیسے جمع کرانے رسید لانے کا کہا اور جب یہ پراسس مکمل کیا تو ان لائن ڈیٹا ڈالا تو تحصیل دار سے تصدیق اور پھر اے سی کے پاس انے کا کہا اور جب سب کچھ کیا کرایا تو فارم ڈی سی کو فائنل اپروول کے لئے چلے جانا کا کہکر انتظار کرنے کا کہا اور تب سے اب تک انتظار میں ہوں جبکہ ایم ڈی کیٹ کے دن قریب ہیں اور اج سے بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا بھی اعلان کیا ہے تو ڈومیسائل کے حصول کے لئے رش اور بھی بڑھ جائے گا اور ایسے میں طلباء طالبات سے ایم ڈی کیٹ اور کالجز کے داخلوں کا وقت ای ڈومیسائل کے حصول کیلئے گول چکروں میں گزر جائے گا۔
ادھر اے ڈی سی جنرل وسیم خان نے بتایا ہے کہ مینول طریقے سے ڈومیسائل کے حصول میں فرد کو دفاتر کے چکروں میں پیش انے والے مشکلات کیوجہ سے حکومت نے ای ڈومیسائل کا طریقہ پورے صوبے میں رائج کیا ہے جس سے فرد کا دفاتر کے چکر لگانے سے قیمتی وقت اور پیسے کے ضیاع سے بچ جائیںگے تاہم طریقہ کار کے بارے میں درست معلومات نہ ہونے سے موبائل سے اندراج کی بجائے پرائیویٹ کمپیوٹر سنٹرز میں جانا اور اکثر غلط اندراج اور ڈی سی افس سے غلطیوں کی نشاندھی کی صورت میں سائل کی جانب سے بروقت کمی اور غلطی دور نہ کرنے کیوجہ سے اکثر ڈومیسائل اپروول لیٹ ہونے کا سبب بنتا ہے جس کے لئے سائل کو اپنے اس کمپیوٹر اپریٹر سے رابطہ رکھنا چاہئے جہان اس نے پہلے اندراج کیا ہے تاکہ کمی اور غلطی بروقت دور ہو اور ڈومیسائل جلدی ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button