ٹی ایم اے ڈگر کی مون سون شجرکاری مہم میں تیزی، سکول میں آگاہی واک اور پودے لگانے کا عمل جاری

Spread the love

بونیر ( اے ار عابد سے)
ٹی ایم اے ڈگر نے مون سون شجر کاری مہم کے اخری ھفتے میں پودے لگانے کے مہم میں مذید تیزی لائی ہے۔ٹی ایم او ڈگر ظہور احمد اور اسٹنٹ کمشنر ڈگر سید مہر علی شاہ نے النور سکول ایلئی میں اگاہی سیشن کے بعد سکول کے اساتذہ کرام اور طلباء اور مقامی مشران کے ھمراہ واک کیا۔تاکہ ہر بشر دو شجر کا صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر بونیر کا پیغام عام کیا جائے۔واک کے بعد ٹی ایم او ڈگر ظہور احمد اسسٹنٹ کمشنر ڈگر سید مہر علی شاہ نے سکول کے پرنسپل اساتذہ طلباء اور علاقہ مشران نے ملکر مشہور لنڈئی انعاپور کرکٹ گراونڈ کے اس پاس وسیع بنجر خالی زمین پر چیڑ اور چنار کے پودے لگائے۔اس موقع پر ٹی ایم او ظہور احمد اسسٹنٹ کمشنر ڈگر سید مہر علی شاہ نے شرکاء سے مختصر خطاب میں کہا کہ پیارا وطن پاکستان میں جنگلات کا رقبہ کم ہونے کیوجہ سے ماحولیاتی الودگی اور گرمی کے زد میں ہے۔انہوں نے اس مسلے کا واحد اچھا اور دیرپا حل زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ان کی بہتر نگہداشت اور حفاظت بتایا ہے۔جس کیوجہ جنگلات کا رقبہ بڑھے گا اور ماحول پر اچھا اثر پڑے گا۔جس سے ماحولیاتی الودگی اور گرمی میں کمی ائے گی اور ماحول خوش گوار ہونے سے صحت مند صاف آب و ہوا ملے گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button