
لوئیر دیر ) تیمرگرہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرٹائروں کی دکان میں خوفناک اتشزدگی کروڑوں روپے مالیت کی نئی ٹائرزاور مشینری جل گئے ریسکیوکی فائٹر ٹیم نے اگ کو بجھا کر قریبی دکانوں کو تباہی سے بچا لیا متاثرہ تاجر کی حکومت اور مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل متا ثرہ تاجر عبدالرحمان ولد عبد الوہاب ساکن باجوڑ حال تیمر گرہ کے مطابق وہ ہسپتال میں موجود تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ اپ کی دکان میں اگ لگی ہے جب وہ پہنچے تو پورا دکان اگ کی لپیٹ میں تھا اور ریسکیو1122کے اہلکار اگ بجھانے میں مصروف تھے اگ تو بجھا دی گئی لیکن اس سے قبل دکان میں موجود تقریبا 2 کروڑ روپے ما لیت کے نئے ٹائرز جل کر راکھ میں تبدیل ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک دوسرے سے قرض لیکر کا روبار شروع کیا تھا اوردکان میں موجود جلے گئے کروڑوں روپے کے ٹائرز ان کا جمع پونجی اور اثاتہ تھا جوکہ اگ کی نذر ہوگیا اتشزدگی سے ان کا کاروبار ختم ہوکر رہ گیا انھوں نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل کی۔