عوامی نیشنل پارٹی نے شہداء بابڑہ پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا

Spread the love

بونیر ( اے ار عابد سے)
یوم شہدائے بابڑہ کی یاد میں بڑی تقریب باچا خان مرکز ڈگر بونیر میں منعقد ہوا ۔تقریب میں پارٹی ضلعی قائدین پارٹی کارکنان اور پی ایس ایف کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔بابڑہ کے شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔
میڈیا بریفننگ میں حاجی رؤف خان ۔قیصرولی خان ۔افسرخان فاروق خان ولی رحمان ناظم نے کہا کہ اے این پی ہرسال 12 اگست کو یوم بابڑہ کے شہداء کی یاد اس لئے مناتا ہے کہ اس دن سامراجی قوتوں کے طرف سے خدائی خدمت گار تحریک کے کارکنوں پر گولیاں چلائیں گئی اور اس سانحہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر ے گی تا کہ اس مشکل گھڑی میں غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button