سوات(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کا دورہ کیا جہاں پر انہیں یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے زیر تعمیر یونیورسٹی کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک محمد فخر عالم، ڈی جی ڈاکٹر اصل خان، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ریسرچ اعجاز، سیکرٹری فشریز محمد شفیع مروت اور دیگر بھی تھے اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو یونیورسٹی پر اب تک کی پیش رفت اور فنڈز فراہمی سے متعلق بریفنگ دی گئی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے ایک بلین روپے درکار ہے تاکہ کام تیزی سے جاری رکھا جا سکے، یونیورسٹی ڈیزائن کے علاوہ کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 2022 کے فلڈ میں یونیورسٹی سائٹ کا کافی حصہ بھی سیلاب سے متاثر ہوا جس کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کو بھی سیکشن فور کیلئے تفصیلات دئیے گئے ہیں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات کے جتنے بھی مسائل ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو آگاہ کرکے حل کردئیے جائیں گے صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اصل مقصد طلبا و طالبات کو جدید تعلیم و تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے جس کے لیے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا اجراء ناگزیر ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مستقل عمارت کی تعمیر پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اس مقصد کے لیے درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کو اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے قیام سے نہ صرف اس شعبے میں دلچسپی لینے والے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم و تحقیق کی سہولت میسر آئے گی بلکہ یہ منصوبہ لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔