لوئیر دیر) یوتھ انٹر نیشنل ڈے کے حوالے سے تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں محکمہ یوتھ لوئر دیر کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں، سرکاری افسران، یوتھ اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی تقریب سے مہمان خصوصی اے ڈے سی بشیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 65فیصد یوتھ اور نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں صوبائی حکومت نوجوانوں کی تعلیم وتربیت اور اسے مختلف سکیلز دینے پر توجہ دیں رہی ہے صوبائی حکومت نوجوانوں کو 10لاکھ سے ایک کروڑتک بلا سود قرضے دیں رہی ہے تقریب سے یوتھ اٖفیسر ملک طارق شہزاد نے کہا کہ نوجوانوں کو شارٹ اور لانگ کورسز دی جا رہی ہے جبکہ لوئر دیر میں نوجوانوں کے لئے جوان مرکز کی تعمیر کے لئے کوششیں جا ری ہے ڈاکٹر وقار عالم، سماجی کارکن اکبر خان، یوتھ اسمبلی کے چئیر مین قاضی حنیف، سید عبید جان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف سکیلز کی تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ موجود دور ٹیکنالوجی اور سکیلز ہے اگر نوجوان سکیلز سکیھے تو انہیں ملک سمیت بیرون ممالک جاب آسانی کے ساتھ میلنگے۔