لویردیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان سے ملاقات

Spread the love

لویردیر: ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناءاللہ نے ڈپٹی کمشنر دیرلوئر کے ساتھ ریسکیو 1122 کے متعلق مختلف موزوں پر بات چیت کی اور ریسکیو 1122 دیر لوئر کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
ریسکیو 1122 دیر لوئر کی سروس، کارکردگی اور پلان سے آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ ریسکیو 1122 دیر لوئر کی ٹیم ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے. جس پر ڈپٹی کمشنر دیرلوئر نے ریسکیو 1122 دیرلوئر کی کارکردگی اور پلان کی تعریف کی اور اس پر اظہار اطمینان کیا اور مزید کہا کے میری نیک خواہشات ریسکیو 1122 کے ساتھ ہے اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122 دیر لوئر سٹیشن کے زمین کے حوالے سے بات چیت کی کہ اب تک دیر لوئر میں ریسکیو 1122 کا اپنا کوئی بلڈنگ تعمیر نہیں ہوا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی اور ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام تر مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناءاللہ نے شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button