
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں تحصیل مٹہ کے کلاس فورملازم نے گھر میں مبینہ طورپر خودکشی کرلی ۔ایس ایچ او تھانہ مٹہ سیف اللہ خان کے مطابق کلاس فورملازم معراج الدین ولدفضل واحد سکنہ ماندور نے گھر میں خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی جس کے بعد فوم جلنے سے اس کی لاش کا ایک حصہ بھی جل گیا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی ذہنی مریض تھا ۔
۔۔۔۔۔۔