
بونیر(اے ار عابد سے)
گورنرپختونخوا اور پیپلزپارٹی کے صوباٸی قیادت کا دورہ بونیر پر شاندار استقبال کیا جاٸےگا۔عبدالوارث خان سیکرٹری اطلاعات
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بونیر کے سیکرٹری اطلاعات عبدالوارث خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، پی پی پی صوباٸی صدر محمد علی شاہ باچا دیگر پارٹی رہنماٶں کے ہمراہ 26 اگست کو بونیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ بونیر کے جیالے اپنے رہنماٶں کا شاندار استقبال کریں گے۔ انہوں نے میڈیا جو جاری بیان میں کہا ہے کہ 26 اگست بروز پیر گورنر پختونخوا پارٹی کے صوبائی قیادت کے ہمراہ پی پی پی بونیر کے ضلعی صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی یوسف علی خان کے رہائیشگاہ شلبانڈی ہاوس پہنچیں گے جہاں وہ بونیر کے پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے جبکہ بونیر کے پارٹی قیادت کی جانب سے بونیر کے مساٸل اور پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے قیادت کو آگاہ کریں گے۔
سیکرٹری اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عام لوگوں کی بات کرتی ہے۔انہوں نے بونیر کے تمام غیور عوام سے پارٹی رہنماوں کے استقبال میں بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے