کلاس فور ملازمین کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر زور، فضل سبحان کی ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ملک بھر میں تمام تر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں ،دفاتر،کاروباری مراکز حتیٰ کہ زندگی کے تمام تر شعبہ جات کی رونق کلاس فور ملازمین سے جوڑا ہوا ہے ۔اگر درجہ چہارم ملازمین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے تو وہ اپنے فرائض منصبی تو کیا اپنے افسران بالا کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ عبید الرحمٰن
ان خیالات کا اظہار ال درجہ چہارم ملازمین دیر لوئر کے ضلعی صدر عبید الرحمٰن نے گورنمنٹ پرائمری سکول گولی اسبنڑ کے سینئر کلاس فور چوکیدار فضل سبحان کے ریٹائرمنٹ کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا بیشک کلاس فور ملازم ہر ڈیپارٹمنٹ میں ماتحت ہوتا ہے ۔لیکن ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہئے ۔ان کو انسانیت کے نگاہ سے دیکھنا چاہئے ۔دین اسلام کے دوست اور آقا نامدار محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعلیمات کے مطابق ان سے نرمی کا برتاو کرنا چایئے ۔ان سے قدر ،عزت اور احترام سے پیش آنا چاہئیے ۔تاکہ وہ احساس کمتری کا شکار نہیں اور اپنے فرائض منصبی خؤش اسلوبی اور دلجمعی کیساتھ نبا سکیں ۔صدر آل کلاس فور ملازمین دیر لوئر عبید الرحمٰن نے سینئر کلاس فور ساتھی فضل سبحان کے 60سالہ خدمات پر احسن طریقے کے ساتھ نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے ادارہ ہذا کے ہیڈ ٹیچر ،اساتذاکرام کے علاؤہ محمود خان صدر کلاس فور ملازمین محکمہ تعلیم ،جنرل سیکرٹری راحت اللہ روغانی ،عمر رحمٰن ،شیر باچا ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ریٹائرڈ کلاس فور ملازم فضل سبحان کو سکول کے ننھے بچوں ،ایپکا قائدین ،عمائدین علاقہ،اساتذہ کرام، کلاس فور ملازمین ذمہ داران نے ہار پہنائے اور الوادعی جلوس میں گھر لے جایا گیا ۔جہاں زبردست مہمان نوازی کے بعد مہمانوں کو رخصت کیا گیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button