نو تعینات کمشنر ملاکنڈ امجد علی خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ کمشنر آفس سیدو شریف آمد پر سوات لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فنانس اینڈ پلاننگ سوات عبد الطیف، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ آتھارٹی ملاکنڈ شاہ جمیل، سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ شیر علی خان، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ڈیویلپمنٹ ملاکنڈ فضل علی،پرائیویٹ سیکرٹری ٹو کمشنر احسان علی میر اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے آفس سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button