
لویر دیر )ایم پی اے ملک شفع اللّٰہ خان نے ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک بے مثال اور لاجواب سروس ہے جو دن رات سردی ہو یا گرمی عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہم کرتی ہے اور تمام اداروں کیلئے مشعل راہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئیر دیر ثناء اللہ نے ریسکیو 1122 کے متعلق مختلف موزوں پر بات چیت کی اور ریسکیو 1122 دیر لوئر کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی ریسکیو 1122 سٹیشنوں کی زمین اور بیلڈنگ کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس پر ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان نے ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام تر مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ایمرجنسی وہیکلز پر بھی بریفنگ دی۔