لوئر دیر: جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کا عوامی مسائل کے حل کے لیے افسران سے ملاقات

Spread the love

لوئیر دیر) جماعت اسلامی لوئر دیر کی سیاسی کمیٹی نے صاحبزادہ محمد یعقوب خان صاحب سابق ایم این اے و چیرمین دیر قومی جرگہ کے زیر صدارت ضلع دیر لوئر کے نئے ڈپٹی کمشنر عارف خان، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان کے وفد میں انجنئیر حافظ یعقوب الرحمن جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع دیر پائین، سید سلطنت یار ایڈوکیٹ نائب امیر ضلع، ضیاء اللہ خان، فضل ودود، اخونزادہ کلیم اللہ، بختیار خان، محب اللہ اور عمرزمان نے شرکت کی۔ انہوں نے ضلع دیر میں عوام کو آن لائن ڈومیسائل کی مشکلات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان لائن ڈومیسائل کے مشکلات دور کئے جائیں اور ان لائن کے ساتھ ساتھ مینول طریقہ کار کو بھی اپنایا جائے۔ اس وقت ضلع میں ہزاروں طلباء و طالبات کو اس عذاب سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔جس کی وجہ سے داخلے تاخیر کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی نے میڈیکل کالج کی عدم فعالیت، تیمرگرہ ہسپتال کے گوناگوں مسائل، منشیات کی تجارت، زمینی تنازعات، بلامبٹ ایریگیشن سکیم کی عدم فعالیت، تعلیمی و دیگر دفاتر میں عوام کو شدید مشکلات، خال جاپان پل کی عدم تعمیر پر افسران بالا کو شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔ ضلعی افسران نے بیان کردہ ہر مسئلے پر جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کے ساتھ تعاون اور ان مسائل کی حل کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی نے ضلع دیر میں عوام کے گوناگوں مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ کوٹو ہائیڈل پراجیکٹ کی عدم تکمیل موجودہ حکومت کی نااہلی ہے۔ عوام مشکلات کا شکار ہیں اور صوبائی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عوامی مسائل کو فی الفور حل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button