
سوات(بیورورپورٹ)
ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے بہترین کارکردگی پر ٹریفک افسران و اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ
ٹریفک حکام واہلکار شہر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تعطل آپریشن جاری رکھیں۔
۔۔۔