بلامبٹ بازار میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز، عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت صفائی کی ہدایت

Spread the love

لوئیر دیر) ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے عوامی ایجنڈا مہم پروگرام کے تحت ٹی ایم اے تحصیل بلامبٹ کی زیر اہتمام بلامبٹ بازار میں خصوصی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پر ایم پی اے محمد اعظم خان، تحصیل چیرمین بلامبٹ قاضی شاکر شعیب،، ٹی ایم او بلامبٹ فرمان علی، بلامبٹ بازار ٹریڈ یونین،، منتخب نمائیندوں کے نمائندگان، ٹی۔ ایم اے۔ سنیٹیشن سٹاف، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، ٹریڈ یونین کے نمائندوں، میڈیا کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صفائی مہم میں شریک ہوئے۔ مہم میں بلامبٹ بازار کے مختلف مقامات سے کچرہ اٹھایا ، تحصیل چیرمین بلامبٹ قاضی شاکر شعیب،، ٹی ایم او بلامبٹ فرمان علی نے جھاڑوں لگا کر تحصیل بلامبٹ میں خصوصی ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا اور ٹی ایم او کو صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ایم پی اے محمد اعظم خان تحصیل چیرمین قاضی شاکر شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت کے گڈگورننس عوامی ایجنڈا کے تحت شہر کے بازاروں اور گلیوں کو صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے آج سے ہفتہ صفائی مہم شروع کیا ہے جسمیں محکموں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور مقامی شہریوں بھی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اور انشاء اللہ یہ مہم نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ صفائی کے مستقل بنیادوں پر دیرپا پروگرام کو بھی ترتیب دیا گیا ہے اس موقع پر ایم پی اے محمد اعظم خان نے تمام شہریوں، دکانداروں اور تاجر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور آئندہ بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button