مینگورہ اور سیدو شریف کے ماسٹر پلان پر مشاورتی سمینار، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تجاویز

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
اربن پالیسی اور پلاننگ یونٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے مینگورہ سٹی اور سیدو شریف ماسٹر پلان کے حوالے سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں پبلک ہیرنگ کا مشاورتی سمینار منعقد ہوا مشاورتی سمینار تحصیل بابوزئی کے مئیر شاہد علی خان کے زیر صدارت منعقد ہوا سمینار میں ضلعی انتظامیہ و پولیس، گورنمنٹ جہانزیب کالج کے پرنسپل،ضلعی محکموں کے افسران و نمائندوں، سکولوں و کالجز کے اساتذہ، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بلدیاتی نمائندوں سمیت سماجی شخصیات اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پراجیکٹ اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے نمایندوں نے سمینار کے شرکاء کو آیندہ 20 سال کیلئے مینگورہ سٹی اور سیدو شریف کیلئے ماسٹر پلان کے حوالے سے بریفنگ دی اس حوالے سے مقررین نے کہا کہ ماسٹر پلان بننے سے ٹریفک مینیجمینٹ بہتر ہوجائے گی اور شہروں کے لئے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جاسکے گا جس سے ٹریفک کی روانی میں پیچیدگیوں کا خاتمہ ہوگا اس موقع پر شہروں کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کی اور اس پر غور ہوا پراجیکٹ اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے حکام نے شرکاء سے کہا کہ اس ماسٹر پلان کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کو تفصیلی آگاہی دی جائے گی جنہوں کی باقاعدہ منظوری کے بعد یہ ایک مکمل قانون تصور کیا جائے گا اور اس منصوبے پر عملی طور پر کام شروع ہوگا جس سے مینگورہ اور سیدو شریف کے عوام کو ٹریفک کے مسائل میں نمایاں آسانیاں میسر آسکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button