یوسی سلطان خیل میں ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی طلباء کی حوصلہ افزائی

Spread the love

لوئیر دیر ) تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،بچوں کی حوصلہ افزائی سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے یوسی سلطان خیل کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ان کو مناسب گائیڈنس کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یوسی سلطان خیل تمام سرکاری ونجی سکولز کے نہم ودہم میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کی اعزاز میں گرینڈ ٹیلنٹ ایوارڈ سرمنی ستوری د سلطان خیل سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیرخان خان نے کیا جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لوئر دیر عامر نظام درانی،لیڈی لیمپ کالج کے ڈائریکٹر محمود زیب،ویلج کونسل لقمان بانڈہ کے چیئرمین انوار الحق،ویلج کونسل ادوکی کے چیئرمین محمد ریاض،سابقہ ہیڈ ماسٹر ملک امیر عالم خان،سابقہ تحصیل کونسلر ملک حیات خان اور تقریب کے چیف آرگنائزر نواب بادشاہ سمیت علاقے کے تمام سکولوں کے ہیڈماسٹر ز،اساتذہ اور بچے بڑی تعداد میں موجود تھے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر نظام درانی نے کہاکہ اس قسم کے پروگرامات سے جہاں طلباء وطالبات کو حوصلہ افزائی ملتی ہے اور ان میں کام کرنے کی شوق بڑھتی ہے تو وہیں اس سے طلباء میں مقابلے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی جستجو بھی پیدا ہوتی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی قوموں اور ملکوں نے ترقی کی ہے وہ تعلیم ہی کی بدولت کی ہے کیونکہ تعلیم ایک ایسی چابی ہے جس سے ترقی کے تمام بند دروازے کھلتے ہیں انہوں تقریب میں شریک بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت فضولیات میں خرچ کرنے سے گریز کریں اور کتاب وقلم کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑے کیونکہ قلم وکتاب ہی وہ ہتھیار ہیں جس کی بدولت ہم روشنی کے مینار چو سکتے ہیں اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں اعزازی شیلڈ زاور ٹرافیاں بھی تقسیم کیئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button