
بونیر(اے ار عابد سے)
تنازعات پر آمن حل کونسل سر کل پیر بابا گدیذی مشران نے گاوں بھائی کلے اور گاوں غازی خانے کلے سے تعلق رکھنے والے رشتے داروں کے مابین دوبئی میں ایک لاکھ چون ھزار درھم کے تنازعے میں مسلسل کوششوں کے بعد دونوں فریقین کے باھمی رضامندی سے تنازعہ پر آمن طریقے سے حل کیا ہے اور دونوں فریقین نے تحریری طور پر ایک لاکھ امانت رکھے جانے والے درھم کی فریق دوم کی جانب سے فریق اول کو ادائیگی اور فریق اول نے وصولی تسلیم کیا ہے اور فریق دوم کے زمے دیگر کاروباری نوعیت کے بقایا چون ھزار درھم دوبئی اور ابو ظہبی کے کمپنیوں میں پہنس کر رہ جانے اور دونوں فریقین کا نومبر میں دوبئی ابو ظہبی جاکر وصولی کی کوشش پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔ڈی ار سی گدیذی مشر سید مختیار اور ممبر جرنلسٹ عابد راضی ملک خان اف سلطانوس اور نور خان اف بھائی کلے کی کوششیں رنگ لائی ہے جس پر ڈی ار سی گدیذی مشر سید مختیار اور دونوں فریقین نے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر ڈی ار سی گدیذی مشر سید مختیار نے اپنے مختصر گفتگو میں دونوں فریقین کا ڈی ار سی مشران پر اعتماد کو سراہا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپس کے تنازعات ڈی ار سی میں لائے اور بغیر قیمتی وقت اور خون پسینے کی کمائی مفت خدمات حاصل کریں اور باھمی رضامندی سے دیرپا حل تلاش کریں جس سے رشتداریاں ھمیشہ کیلئے بنی رہتی ہے۔