کے الیکٹرک کی جولائی کیلئے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا 29 اگست کو عوامی سماعت کرے گا

Spread the love

 

اسلام آباد ، 22اگست، 2024: کے۔ الیکٹرک نے جولائی 2024 کی عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے۔ پاور یوٹیلیٹی نے 3.09 روپے فی کلوواٹ ایف سی اے کی درخواست دائر کی ہے۔ نیپرا درخواست کی سماعت 29 اگست کو کرے گا۔ عوامی سماعت کے بعد نیپرا اتھارٹی فیصلہ جاری کرے گی، جس میں ایف سی اے کی رقم کو صارفین کو بلوں کے منتقل کرنے اور اس کے لاگو ہونے کی مدت کی وضاحت کی جائے گی۔

ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی سطح پر قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس پر منحصر ہوتا ہے۔ نیپرا اور حکومت پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کو صارفین پر بلوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ نیپرا جانچ پڑتال کے تحریری فیصلہ جاری کرتی ہے جس میں واضح کیا جاتا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین پر بلوں کے ذریعے کس ماہ میں لاگو ہوگا۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منفی ایف سی اے کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button