دیر( بیورو رپورٹ) دیر سپورٹس کمپلکس میں ضلعی انتظامیہ اپردیر کے تعاون سے جاری دس روزہ تیسرا ڈپٹی کمشنرآل پاکستان ڈے اینڈ نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل سنسنی مقابلے کےبعد فرید کلب واڑی نے اکرم جانی ڈگئی صوابی کو ہراکر ٹورنامنٹ جیت لیا، فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنرآپ کو پچاس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دیا گیا۔
تیسرا ڈپٹی کمشنرآل پاکستان والی ڈے اینڈ نائٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اپردیر کے سپورٹس افیسر صدیق اللہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یوم آزادی چودہ اگست سے شروع کیا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے مقامی ٹیموں کے علاوہ غیر مقامی کلبوں کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاح ڈپٹی کمشنر نوید اکبر، ڈی پی او وقارآحمد اور ایم پی اے محمدانورخان نے چودہ اگست کو ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا تھ ۔ٹورنامنٹ میں کے پی پولیس ، محمد شاہ ضلع مہمند، وصال کلب ضلع کرک ، سلمان کلب ڈھکی ، امداد کلب پشتون گڑھی ، بلال کلب بانڈہ نبی شاہ ، فاروق کلب سوات، مشتاق مہمند کلب، اکرم جانی کلب ڈاگئی صوابی، فرید کلب واڑی عابد جونئیر، سمیع کلب وزیرستان ، یاسر کلب صوابی ، جنید کلب جہانگیرہ نوشہرہ تندر توتان بانڈہ سوات کے ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نوید اکبر کہا کہ ضلع اپردیر میں ضلعی انتظامیہ ضلع بھر کے والی بال کے کھلاڑیوں کو کھیل کے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے انکے صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اور نوجوان نسل کو کھیل کود کے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے منفی سرگرمیوں سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا اہم آثاثہ ہے اور انکو کو معاشرے کا اہم حصہ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔نویداکبر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں پورے ملک اور خصوصآ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں اورٹیموں کی شرکت سے انہیں بہترین کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ والی بال کے علاوہ کرکٹ،فؓٹبال، باسکٹ بال،رسہ کشی،بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کئے ہیں اور آئندہ بھی ضلع کے عوام کیلئے ایسے مثبت سرگرمیاں منعقد کریں گے۔جس کیلٗے ضلع انتظامیہ ہمہ وقت تیار اور یہاں کے لوگوں کیلئے گھٹن کے ماحول سے باہر نکالنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی نوید اکبر نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے یہاں کے پرآمن ماحول کا ملک بھر کے علاوہ دنیا کو پیغام اور بہتر امیج اجاگر کرنا ہے کہ ہم پرآمن اور مہذب لوگ ہیں ۔
اس موقع پر ایم پی اے محمد انورخان نے کہا کہ میں نہ صرف ضلع بلکہ پوری صوبے کے عوام اور کھلاڑیوں کو ڈپٹی کمشنر آل پاکستان والی ٹورنامنٹ میں امد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انور خان نے کہا کہ کھیلوں کے ان جیسے مثبت سرگرمیوں سے صوبے کے عوام کے درمیان ایک بہتر تعلق قائم ہونے کے ساتھ کھلاڑی ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوسیکں گے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے صوبے اور پاکستان بھر کے عوام کو کھیلوں کے ساتھ اپردیر کے خوبصورت سیاحتی مقامات کو دیکھنے اور تفریح کا موقع بھی ملے گا کیونکہ ہماری صوبائی حکومت کھیلوں کو ترجیح دینے کے ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے تمام دیستاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ کیونکہ کھیلوں کے ذریعے ہم سیاحت کو بہترطور پر اس میں اضافہ کرسکتے ہیں انورخان نے تمام کھلاڑیوں خصوصآ صوبے بھر کے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل کے ذریعے کھیل کے میدانوں کو آباد اور ہسپتالوں کو ویران کرنا ہے جو ایک صحت قوم کی پہنچان ہوتی ہے۔
ٹورنامنٹ کے اختتامی روز انتہائی سنسی خیز فائنل میچ اکرم جانی کلب ڈاگئی صوابی اور فرید کلب واڑی اپردیرکے مابین کھیلا گیا جس میں فرید کلب واڑی نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے اکرم جانی صوابی ٹیم کو ہراکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے محمدانورخان ایڈوکیٹ، ضلعی سپورٹس آفیسر صدیق اللہ اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فخرعالم نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،شیلڈز تقسیم کئیں جبکہ تورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے فاتح فرید کلب واڑی ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنرآپ صوابی کے ٹیم کو پچاس ہزارروپے نقد انعامات بھی دیے ۔