مبارک ثانی کیس: جمیعت علماء اسلام تیمرگرہ نے چیف جسٹس کے فیصلے پر یوم تشکر منایا

Spread the love

لوئیر دیر) مبارک ثانی کیس چیف جسٹس کا فیصلوں سے متنازع پیر گراف حذف کرنے پر جمیعت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ نے یوم تشکر منا یا اور مٹھایاں تقسیم کئے اس حوالے سے قائد جمیعت مولانا فضل الر حمان کی ہدایت پر جمیعت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ کے نومنتخب امیر مولانا شمس العارفین، جنرل سیکرٹری قاری مبارک سید، آل بارگین ایسوسی ایشن لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری قاری باچا حسین، اور جمیعت بزنس فورم لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری قاری شیر عظیم نے تیمرگرہ بازار میں مٹھایاں تقسیم کئے اور بعد ازان تیمرگرہ پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مبارک ثانی کیس میں متنازع پیرا گراف حزف کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملک بھر کے مسلمانوں اور خصوصا مذہبی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انھوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے انھوں نے اس مسئلہ پر تمام مذہبی جما عتوں کا مشترکہ موقف اختیار کرنے کو سرا ہااور کہا کہ مزہبی جماعتیں ائندہ بھی اسلام کے خلاف ہونے والے فیصلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button