سیدو شریف: سابق تحصیل کونسلر زاہد خان کی زمین کے تنازعے پر بلیک میلنگ کا الزام

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سیدوشریف سے تعلق رکھنے والے سابق تحصیل کونسلر زاہد خان المعروف باز خان نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیدوشریف میں سال 2018 میں، میں نے خسرہ نمبر 1581, 1580 میں 33 کنال زمین خریدی جس پر میں نے گھر بھی تعمیر کیا ہے اور اس میں رہائش پذیر ہوں۔اب سیدوشریف میں کچھ بلیک میلر افراد اس زمین کو قبرستان کی زمین قرار دے کر مجھ سے رقم مانگ رہے ہیں حالانکہ یہ کسی بھی صورت قبرستان کی زمین نہیں ہے اور نہ ہی میں قبرستان کی زمین پر قبضے کا سوچ سکتاہوں۔ سیدو شریف مرکزی کونسل کے صدر حبیب الحق نے اپنے بھائی عزیز الحق کے ہاتھوں 40 لاکھ روپے ہم سے لئے ہیں جس میں 20 لاکھ روپے میں نے اور 20 لاکھ روپے یوسف نے ادا کئے ہیں جس کی ویڈیو ثبوت کے طور پر موجود ہے۔ سیدو شریف کے لوگ بہت عزت والے لوگ ہیں اور سیدو شریف مرکزی کونسل کے مشران بھی میرے لئے باعث احترام ہیں لیکن حبیب الحق پیسے بٹورنے کے لئے ان معزز لوگوں کو استعمال کر رہاہے۔ کونسل کے مشران حبیب الحق سے پوچھ لیں کہ اس نے 40 لاکھ روپے کس بات کے لئے ہیں اور اگر کونسل والے ضرورت محسوس کریں تو میں مسجد میں قرآن شریف پر ہاتھ رکھنے کے لئے تیار ہوں۔ میری زمین کے بارے میں سرکار نے بار بار تحقیقات کی ہیں جس کے بعد میرے حق میں فیصلہ دیا گیاہے۔ میں ایک بار پھر سیدو شریف مرکزی کونسل کے معزز مشران سے اپیل کرتا ہو کہ وہ بلیک میلر حبیب الحق سے پوچھ لیں کہ اس نے 140 لاکھ روپے کس بات کے لئے ہیں اور مزید پیسے مجھ سے کس بات کے مانگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو زمین میں نیخریدی ہے اس کے تمام تر دستاویز ات میرے پاس موجود ہیں لہٰذا انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مذکورہ افراد کے خلاف الزام تراشی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگر مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button