دیر: صوبائی وزیر برائے اعلٰی کا تعلیم شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم مینا خان کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ۔
یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ کروڑ گرانٹ کا اعلان۔ ایم پی اے گل ابراہیم نے ایک کروڑ اور ایم پی اے انور خان نے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم مینا خان نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان، رجسٹرار، ڈائیریکٹر فنانس، کنٹرولر امتحانات، ڈائیریکٹر کیو ای سی، شعبہ جات کے چئرمین اور انتظامی افسران نے استقبال کیا۔ وائس چانسلر نے جامعہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں،مالی اور انتظامی اُمور سمیت اہداف اور چیلنجز سامنے رکھے۔ صوبائی وزیر مینا خان نے کہا کہ صوبائی حکومت میرٹ کی بالا دستی اور کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے جامعات کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جامعہ شرینگل کے گزشتہ سال کے مالی اُمور تسلی بخش ہیں ۔رواں سال کے مالی خسارے کو صوبائی حکومت پورا کرے گی. معیاری تعلیم کی بلا تفریق فراہمی اور میرٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کریں گے۔ جامعہ کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پیسکو چیف سے بات کریں گے، جامعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولرایزیشن پر تیزی سے کام کرے ہم تعاون کریں گے۔انڈسٹریزکیساتھ لینکجزکو ترجیح دے ۔سٹوڈنٹس انرولمنٹ بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت علی بنائے اور انڈومنٹ فنڈ بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ اس موقع پر موجود ایم پی اے انور خان نے جامعہ کے مختلف سکیموں کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔ ایم پی اے گل ابراہیم نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور ایم پی اے یامین خان نے واڑی کیمپس کیلئے بہت جلد بڑا پیکج دینے کا وعدہ کیا۔ایم پی اے گل ابراہیم نے کہا کہ میں جامعہ کے وائس چانسلر کو باور کراتا ہوں کہ صوبائی حکومت ایس بی بی یو کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرےگی اور صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان ہمارے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button