دیر پائین: ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان کی زیرصدارت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم میٹنگ

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل کے زیرنگرانی 22ستمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے میٹنگ۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان، اسسٹنٹ کمشنر ادئنزئی جناب محمد سہیل خان ، جناب حیدر خان ڈین خیبر یونیورسٹی آف پشاور ، ڈی۔ایس۔پی۔ ، ڈپٹی ڈی۔ایچ۔او ، انچارج ریسکیوں 1122 ، انچارج ٹریفک پولیس ، اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔
۔ جناب حیدر خان ڈین خیبر یونیورسٹی آف پشاور نے ایم۔ ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ٹی۔او۔آر پر تفصیلی بریفنگ دی۔
۔ ایم ۔ ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر بروز اتوار 2024 کومیڈیکس کالج آف نرسنگ چکدرہ میں منعقد ہوگا۔
۔ ٹیسٹ میں کل 2500 طلبہ و طالبات حصہ لیں گے۔
۔ ٹیسٹ کے دوران امتحانی حال کے اندر کسی قسم کی سامان ، جیولری ، گھڑی ، موبائیل ، پرس ، موبائیل ، ہینڈز فری، ہر قسم کے الیکٹرانک الات ، بکس، پیپر ، پین ، کاغذ وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
۔ امتحانی حال کے اندر اور ارد گرد جیمر لگائے جائیں گے۔
۔ امتحانی حال کے ساتھ محکمہ صحت اور ریسکیوں فرسٹ ایڈ میڈیکل ڈیسک قائیم کریں گے۔ فرسٹ ایڈ میڈیکل ڈیسک میں ، ڈاکٹر ، نرس (میل /فیمل) ، ضروری ادویات دستیباب ہونگے ، جبکہ ٹیسٹ کے دن ریسکیوں 1122 کے میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس موجود ہونگے۔
۔ ٹریفک پولیس خصوصی ٹریفک پلان شئیر کریں گے۔
۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس ، دیر لیویز کے جوان موقع پر موجود ہونگے۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حال کے ارد گرد تعینات کردی جائیگی۔
۔ نقل کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفعہ 144 نافذ کریں گے۔
۔ باڈی سرچ 6:30 بجے صبح شروع ہوگا۔ ٹیسٹ 10 بجے شروع ہوگا جبکہ 01:30 بجے ختم ہوگا۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر۔
۔ تمام سٹیک ہولڈرٹیسٹ سے پہلے متعلقہ امتحانی کے ووزٹ کریں۔ ضلعی انتظامہ مکمل تعاون اور سپورٹ دیں گے۔
۔ ٹیسٹ کے دوران لیڈیز پولیس کانسٹبل بھی موجود ہونگے۔
۔ تمام سٹیک ہولڈر کو اپنے اپنے ذمہ داریاں تفویض کی گئی۔ کوارڈنیشن کے لئے وٹس ایپ گروپ بنایا جائے۔
۔ ٹیسٹ کے دن کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہں ہوگی۔
۔ جن اشیاٗ کی حال میں ممانعت ہیں ان کے تفصیلی بینرز امتحانی حال کے باہر آویزاں کی جائے ساتھ فرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تمام ٹی۔ او۔ ارز کی تشہیر کی جائے۔ امتحانی حال میں سی۔ سی۔ ٹی۔ وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
۔ تمام سٹیک ہولڈر ڈیوٹی لسٹ شئیر کریں۔ میٹنگ سے پہلے ایک میٹنگ ہوگا جن میں ٹیسٹ کی مکمل تیاری کا جائیزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button