
اج گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ ولئ کانڈاؤ میں سیرت النبی ص کانفرنس منعقد ہوگئی۔جس میں پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب ابادی نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی عہد بہ عہد اور منزل بہ منزل تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ الشیخ العلامہ پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ الاصلاحی صاحب نےاسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیر حاصل خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہر شعبہ زندگی میں ہماری دنیا وی و اخروی زندگی کی کامیابی ہے۔انہوں نے حاضرین مجلس پر زور دیا کہ اگر دنیا و آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو محمد رسول اللہ ص کی زند گی کا مطالعہ اور اس پر عمل کامیابی کیلے شرط اول ہے۔ کانفرنس میں طلباء نے بہترین تلاوت اور نعت خوانی سے مجلس کے مزے ،سماں اور اثر کو دوبالا کیا۔پروگرام میں تمام ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف ممبران اور طلباء نے شرکت کی ۔