دیر: "وومن ویک” میں طلباء کا سائنس، آرٹ، اور تقریری مقابلوں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دیر کے اشتراک سے "وومن ویک” منایا گیا۔۔
اس پروگرام کا مقصد خواتین طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا مقصود تھا پروگرام میں گرلز ڈگری کالج دیر کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔طلباء نے سائنس اینڈ آرٹ ایگزیبیشن ، پینٹنگ اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرکے آرٹ اور سائنس کے نادر نمونے بنائے اور حاضرین نے بہترین کارکردگی پر انہیں داد دی ۔ ایگزیبیشن میں مقابلہ جیتنے والے طلباء کو یوتھ آفس اپر دیر کی جانب سے نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ ارگنائزرز کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دیے گئے گئے۔..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button