
سوات (بیورورپورٹ) امریکہ میں مقیم سوات کے رہائشی محمد طاہر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ محمد طاہرکی 2ماہ بعد شادی تھی ۔ تحصیل کبل کے گاؤں کوزہ بانڈئی کے رہائشئ چھتیس سالہ محمد طاہر ولد محمد رزاق امریکہ کے شہر فلیڈیلفیا میں مقیم تھے کہ گزشتہ ہفتے وہ ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ ان کےجسد خاکی کوگزشتہ روز آبائی علاقے پہنچانے کے بعد سپردخاک کردیا گیا ۔ محمد طاہر گزشتہ نوسال سے امریکہ میں مقیم تھے اورایک سال قبل ان کوامریکی شہریت کا گرین کارڈ مل گیا تھا ۔ ان کی دو ماہ بعد پاکستان میں شادی کی تاریخ بھی طے گئی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔