
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ختم نبوت کے نام سے چوک کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر ومعروف عالم دین شیخ القرآن و الحدیث مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ختم نبوت چوک تیمرگرہ کا باقاعدہ بورڈ نصب کرکے افتتاح کیا ۔جنرل بس ٹرمینل تیمرگرہ دیر لوئر کے قریب بمقام بائی پاس روڈ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر لوئر کے مطالبے اور تحصیل کونسل اراکین تیمرگرہ کے تجویز پرتحصیل تیمرگرہ کے چیئرمین مفتی عرفان الدین نے ٹی ایم او کیساتھ باہمی مشاورت کے بعد بائی پاس روڈ تیمرگرہ بمقام جنرل بس ٹرمینل یوٹرن پر باقاعدہ بدست معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی ختم نبوت کے نام سے بورڈ نصب کرکے دعا کیساتھ افتتاح کیا ۔ختم نبوت چوک تیمرگرہ دیر لوئر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنے والا تحصیل چیئرمین مفتی عرفان الدین ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر لوئر کے امیر مولانا محمد عمران حقانی ،سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا محمد نبی شاہ اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا حاجی محمد کے علاؤہ بڑی تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے ۔رسم افتتاح کے دوران مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ختم نبوت کے غیر متزلزل عقیدے کے تحفظ بالادستی کیلئے تاقیامت تیار بھی ہے اور بیدار بھی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ۔اسلئے ہم عقیدہ ختم نبوت پر جان مال سب کچھ قربان کرنے کو ترجیح دیں گے ۔